اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے دارالحکومت تہران پر مشترکہ فضائی حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے، حملے میں امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ حملوں کی منصوبہ بندی مہینوں پہلے سے جاری تھی، تاریخ کا بھی فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا، پیشگی حملوں کا مقصد ایران کی طرف سے فوری خطرے کو کم کرنا ہے، چار روز تک شدید و مربوط حملوں کے بعد تہران کی صورتحال تبدیل ہوجائیگی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہنگامی بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حملوں میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیاجن میں وزیر اطلاعات اور ایوان صدر بھی شامل ہیں۔




