اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور بوٹسوانا کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کا معاہدہ

چین اور بوٹسوانا کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کا معاہدہ

بوٹسوانا میں چینی سفیر فان یانگ (دائیں دوسرے ) اور بوٹسوانا کے نائب صدر اور وزیر خزانہ ندابا گاؤلاتھے (بائیں دوسرے) بوٹسوانا کے شہر گبورونے میں  دونوں حکومتوں کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے  معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

گبورونے (شِنہوا) چین اور بوٹسوانا نے دونوں حکومتوں کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے پر جنوبی افریقی ملک کے دارالحکومت گبورونے میں دستخط کئے ہیں۔

دستخط کی تقریب سے خطاب میں بوٹسوانا میں چینی سفیر فان یانگ نے کہا کہ چین اور بوٹسوانا کے درمیان عرصہ دراز سے ایک مضبوط دوستی ہے جس میں عملی تعاون سے مفید نتائج ملے ہیں ۔ معاہدے پر عملدرآمد اور چین-افریقہ تعاون فورم کے 2024 بیجنگ سربراہ اجلاس کے دیگر نتائج سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا ہوگا۔

بوٹسوانا کے نائب صدر اور وزیر خزانہ ندا با گاؤلاتھے نے چین کی شاندار کامیابیوں کو سراہا اور بوٹسوانا سے مسلسل تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ  چین کے ساتھ تعاون بوٹسوانا کی اقتصادی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین اور بوٹسوانا کے درمیان دوطرفہ تجارت 71 کروڑامریکی ڈالر تک پہنچ چکی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.7 فیصد زائدہے۔

 2024 کی پہلی ششماہی میں  دوطرفہ تجارت 41 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.5 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال چین ۔ بوٹسوانا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے ۔ یہ تعلقات 6 جنوری 1975 کو قائم ہوئے تھے جنہیں ستمبر 2024 میں اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!