چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات میں ایک پریس کانفرنس کی جارہی ہے ۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی کونسل کے ماتحت سرکاری محکموں نے 2024 کے دوران ملک کےقومی قانون سازادارے اورقومی سیاسی مشاورتی ادرے کےسالانہ اجلاسوں کے دوران قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں کی پیش کردہ 13ہزار596تجاویز اور سفارشات کو مکمل طور پر نمٹادیا۔
ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی ترجمان شینگ ہوئی نا نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری محکموں نے قومی عوامی کانگریس کے نا ئبین کی 8ہزار783 تجاویز اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے ارکان کی 4ہزار813 سفارشات پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نمٹادیا ہے۔
شینگ نے کہا کہ 5ہزار سے زائد تجاویز اور سفارشات کی بنیاد پر 2ہزار سے زائد نئے پالیسی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ اقدامات اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی، تمام شعبوں میں اصلاحات گہرا کرنے ، سائنس اور تعلیم کی ترقی، دیہی بحالی اور عوامی فلاح و بہبود کی بہتری میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں نے ان تجاویز اور سفارشات کو نمٹانے کو ایک اہم سالانہ کام کے طور پر ترجیح دی، وسائل اوراختراعی طریقے استعمال کرتے ہوئے پورے عمل میں رابطے بڑھائے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تجاویز اور سفارشات مئوثر انداز سے نمٹائی جائیں۔
