اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی ٹیکس دھمکی کو رد کرتے ہیں، مفادات کا تحفظ کریں گے،...

امریکی ٹیکس دھمکی کو رد کرتے ہیں، مفادات کا تحفظ کریں گے، چین

سی او ایس سی اوشپنگ کیمیلیا کاکنٹینر جہازچین کی شمالی تیانجن بلدیہ  کی  تیانجن بندرگاہ کے پیسفک انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرلنگر انداز ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کے فنٹانائل مسئلے کی آڑ میں چینی درآمدات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کی شدید مخالفت کی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اس پر اصرار کرتا ہے تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ کی کارروائی کا نوٹس لیا ہے۔ چین متعدد بار کہہ چکا ہے کہ  یکطرفہ طور پر اضافی ٹیکس عائد کرنا عالمی تجارتی تنظیم کےقوانین کے منافی اور کثیرجہتی تجارتی نظام کے لئے نقصان دہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ان ممالک میں سے ایک ہے جس کے منشیات کی روک تھام سے متعلق  اقدامات سخت ترین ہیں اور عالمی سطح پر ان کا نفاذ بلند ترین سطح پر ہے۔ چین نے امریکہ سمیت عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام میں تعاون فعال انداز سے شروع کیا ہے۔

تاہم امریکہ نے بار بار حقائق کو نظر انداز کیا اور پہلے بھی اسی قسم کے بہانے کے تحت چین پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے اور اب ایک بار پھر مزید ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات واضح طور پر الزام تراشی ہیں، یہ مسائل حل کرنے کی بجائے امریکی کاروباروں اور صارفین پر بوجھ بڑھا کر عالمی سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ اپنی غلطیاں نہیں دہرائے گا اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات سے اختلافات کو حل کرنے کے درست راستے پر تیزی سے واپس آئے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!