اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کےاے جی 600 ایمفیبیئس طیارے نے پرواز کی سند کے لئے...

چین کےاے جی 600 ایمفیبیئس طیارے نے پرواز کی سند کے لئے درکار تمام آزمائشیں مکمل کرلی

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کی کاؤنٹی پُوچھنگ میں واقع ایک آزمائشی پرواز مرکز پر چین کااے جی600 ایمفیبیئس بڑا طیارہ دیکھا جاسکتاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اے جی 600 ایمفیبیئس بڑے طیارے نے  پرواز کی سند کے لئے درکار اپنی تمام آزمائشیں  مکمل کرلی ہیں جو اس کی فضائی اہلیت کی سند کے حصول میں ایک اہم قدم ہے۔

چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی)نے جمعہ کے روز بتایا کہ چین کے خود مختار طور پر تیار کردہ  اےجی 600 طیارے نے چین کے شمالی مغربی  صوبہ شانشی کی پُوچھنگ کاؤنٹی میں واقع ایک غیرعسکری طیارہ پرواز تجربہ مرکز میں  آتش گیر مائع کے اخراج کی تعمیلی پرواز کے تجربے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

طیارہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2برس میں  اے جی600طیارے نے فضائی  اہلیت سے قبل 2ہزار14 آزمائشی پروازیں  کیں جو مجموعی طور پر 3ہزار560 پرواز گھنٹوں پر مشتمل تھیں۔

اے جی600طیارے نے اپنی آزمائشی پروازوں کے لئےملک کے مختلف مقامات کا سفر کیا جس میں کچھ آزمائشی پروازیں مخصوص موسمی حالات میں کی گئیں۔

اے وی آئی سی کے مطابق آزمائشی پروازیں آبی سطح، انتہائی سردی، زیادہ درجہ حرارت اور نمی، آندھی اور اور روایتی آگ بجھانے کے کاموں جیسے مختلف منظرناموں میں کی گئیں تاکہ مختلف خصوصی ماحول میں طیارے کی عملی صلاحیتوں کو جانچا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!