اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبائی ڈو اورسی اے ٹی ایل کے درمیان خودکار ڈرائیونگ کے لئے...

بائی ڈو اورسی اے ٹی ایل کے درمیان خودکار ڈرائیونگ کے لئے شراکت داری قائم

چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو اور بیٹری ساز ادارے کنٹمپریری ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) کے درمیان ڈیجیٹل انٹیلی جنس اور خودکار ڈرائیونگ بارے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی بائی ڈو اور بیٹری بنانے والی معروف کمپنی کنٹمپریری ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) نے حال ہی میں اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

بائی ڈو نے جمعہ کے روز شِنہوا کو ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ شراکت داری دو بنیادی شعبوں ڈیجیٹل انٹیلی جنس اور خودکار ڈرائیونگ پر توجہ مرکوز کرے گی۔  اس میں صنعت کے اندر مصنوعی ذہانت کے اطلاق  اور خود کار نقل و حرکت کی خدمات کو فروغ دیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بائی ڈو ڈیجیٹل انٹیلی جنس کی ترقی میں اپنی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سی اے ٹی ایل کو چپس ، پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز میں تعاون فراہم کرے گی۔

خودکار ڈرائیونگ میں ہونے والی شراکت داری میں بغیر پائلٹ کی گاڑیوں میں پیشرفت کرتے ہوئے سی اے ٹی ایل کی بیٹری ٹیکنالوجی ، بیٹری تبدیلی حل اور اسکیٹ بورڈ چیسیز کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

خود کار ڈرائیونگ میں معروف کمپنی کا درجہ رکھنے والی بائی ڈو نے بیجنگ، ووہان، چھونگ چھنگ، شین زین اور شنگھائی سمیت متعدد چینی شہروں میں روبوٹیکسی خدمات کا تجربہ کیا ہے۔

رواں سال جنوری تک  بائی ڈو کی خود کار گاڑی خدمات نے ملک بھر میں 90 لاکھ سے زیادہ سواریوں کو سہو لت فراہم کی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ننگ دے میں 2011 میں قائم ہونے والی کمپنی سی اے ٹی ایل تیزی سے دنیا کے صف اول کے بیٹری سازوں میں سے ایک بن چکی ہے۔

 اس کی مصنوعات نے اعلیٰ توانائی کثافت اور تیزرفتار چارجنگ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!