اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ڈیزل سے چلنے والا طاقتور میتھانول انجن تیار کرلیا

چین نے ڈیزل سے چلنے والا طاقتور میتھانول انجن تیار کرلیا

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ کی تیانجن بین الاقوامی کروز ہوم بندرگاہ پر کروز جہاز "یوروپا 2” لنگرانداز ہے۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین نے شنگھائی میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل میتھانول- ڈیزل دوہرے ایندھن بحری جہاز انجن کی رونمائی کردی ہے۔

جہاز کا انجن 64 ہزار 500 کلوواٹس تک کی زیادہ سے زیادہ ڈیزائن کردہ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اسے چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ (سی ایس ایس سی) کے ماتحت اداروں نے تیار کیا ہے۔

سی ایس ایس سی کے مطابق دیوہیکل انجن میتھانول ایندھن سے اپنی 95 فیصد قوت پیدا کرتا ہے جس سے روایتی ڈیزل سے چلنے والے انجن کی نسبت کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی 7.5 فیصد سے زائد کی کمی ہوجاتی ہے۔

اس میں ایک جدید ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ  کنٹرول سسٹم اور ایک لچکدار، مئوثر دوہرے ایندھن انجکشن سسٹم کی خصوصیات موجود ہیں جو توانائی کی غیرمعمولی بچت اور اخراج میں کمی کرتے ہیں۔ یہ کام کی اعلیٰ صلاحیت رکھتا ہے اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی کم کرتا ہے۔

انجن 5 جی مواصلاتی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کرتا ہے جس سے کام کے دوران حقیقی وقت میں ڈیٹا منتقلی اور دور دراز سے نگرانی ممکن ہوجاتی ہے۔

سی ایس ایس سی کا کہنا ہے کہ یہ انجن  16 ہزار۔ ٹی ای یو کنٹینر جہاز پر نصب کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی یہ باضابطہ طور پر کام شروع کردے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!