اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹنیو یارک میں قدیم چینی کانسیوں کی نمائش کا انعقاد

نیو یارک میں قدیم چینی کانسیوں کی نمائش کا انعقاد

امریکہ کے شہر نیو یارک کے میٹروپولیٹن میوزیم میں نئے قمری سال کی تقریب کے دووران حاضرین ڈریگن رقص کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیو یارک(شِنہوا) 12ویں سے 19ویں صدی سے تعلق رکھنے والے چینی کانسیوں کے جامع مجموعوں کی میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ(دی میٹ) میں  7 ماہ کے عرصے کے لئے نمائش کی جائے گی۔

میٹ اور شنگھائی میوزیم کے باہمی اشتراک سے ہونے والی نمائش میں دی میٹ سے تقریباً 100 اور چین، جاپان، جمہوریہ کوریا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے اہم اداروں سے لئے گئے تقریباً 100 مجموعے پیش کئے جائیں گے۔

ری کاسٹنگ دی پاسٹ: دی آرٹ آف چائنیز برونزز 1100-1900 کے عنوان سے ہونے والی نمائش کا مقصد اس عرصے کے دوران چینی کانسیوں پر جامع ترین تحقیق کرنا ہے۔

میٹ کی ریلیز کے مطابق اس نمائش میں چین کے 8 اداروں سے لئے گئے تقریباً 60 نمونے بھی شامل ہیں۔

نمائش میں 5 موضوعاتی اور تاریخ ساز حصے ہیں جن میں 200 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں جو کانسی کے برتنوں کے ساتھ ساتھ پینٹنگز،ظروف،قیمتی پتھروں اور دیگر ذرائع پر مشتمل ہیں۔

یہ نمائش 28 فروری سے 28 ستمبر تک نیو یارک میں شہریوں کے لئے کھلی رہے گی جبکہ شنگھائی میوزیم 12 نومبر سے 16 نومبر 2026 تک نمائش کی میزبانی کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!