چین نے آزمائشی بنیادوں پر 13 غیر ملکی کمپنیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے کی اجازت دیدی۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے غیرملکی سرمایہ کاری سے قائم 13 کمپنیوں کی پہلی کھیپ کو بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین میں آزمائشی بنیادوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنےکے لئے اجازت دیدی ہے۔یہ چین کے اطلاعاتی اور مواصلاتی شعبے کے کھلے پن میں ایک بڑا قدم ہے۔
وزارت نے جمعہ کے روز بتایا کہ ان اداروں کو انٹرنیٹ کی فراہمی اور اطلاعاتی خدمات جیسی ویلیو ایڈڈ ٹیلی مواصلات سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
آزمائشی منصوبے کے لئے منظور کردہ ان اداروں میں زیادہ تر معروف کثیرالقومی اداروں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ چینی صارفین کو مختلف نوعیت کی ٹیلی مواصلات خدمات اور مصنوعات مہیا کریں گی۔
اس اقدام سے مارکیٹ کی سرگرمیوں میں مزید اضافے، خدمت کا معیار بہتر بنانے اور عوام کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل طرز زندگی کی ضروریات بہتر انداز سے پورا ہونے کی توقع ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 کے اختتام تک غیر ملکی سرمایہ کار ٹیلی مواصلات اداروں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد اضافے سے 2ہزار400 سے زائد ہوگئی ۔
وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے گزشتہ اکتوبر میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین کے 4مخصوص علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی مواصلات خدمات میں کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے ایک آزمائشی منصوبہ شروع کیا تھا۔
