چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ قومی کنونشن مرکز میں عالمی ڈیجیٹل معاشی کانفرنس 2023 کے دوران منعقدہ ایک نمائش میں نئی توانائی بجلی کی پیداوار کا ماڈل دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی توانائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چین 2025 میں بجلی کی نصب شدہ مجموعی پیداواری صلاحیت 3.6 ارب کلوواٹ تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چین رواں سال توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔ خام تیل کی پیداوار کو 20 کروڑ ٹن سے زیادہ پر برقرار رکھنے کا منصوبہ ہے۔ نئی توانائی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش میں 20 کروڑ کلو واٹ سے زائد کا اضافہ کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق 2025 میں چین کی بجلی کی مجموعی پیداوار 106 کھرب کلو واٹ آور تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ماحول دوست اور کم کاربن تبدیلی کے اعتبار سے غیر فوسل توانائی بجلی کی پیداواری گنجائش کا تناسب تقریباً 60 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ توانائی کی کل کھپت میں غیر فوسل توانائی کا حصہ تقریباً 20 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انتظامیہ کے ترجمان ژانگ شینگ کا کہنا ہے کہ توانائی ٹیکنالوجی کے اہم آلات کی تحقیق و ترقی کو اب بھی مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور توانائی کے نظام و طریقہ کار میں اصلاحات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔
ژانگ نے مزید کہا کہ چین اپنی معیشت کی پائیدار بحالی اور بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ معیار کی ترقی اور توانائی کے اعلیٰ سطح کے تحفظ کو فروغ دے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link