کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی فراہم کردہ تصویر میں سمندر سے زمین تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (کے این سی اے/شِنہوا کے ذریعے)
سیول (شِنہوا) کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے بتایا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی مسلح افواج نے بدھ کے روز اپنے مغربی ساحل کے قریب پانیوں میں اسٹریٹجک کروز میزائل کی لانچنگ مشق کی۔
کورین پیپلز آرمی (کے پی اے) نے 2 اسٹریٹجک کروز میزائل داغے جنہوں نے ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل 1 ہزار 587 کلومیٹر کا سفر کیا۔
جمعہ کو جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لانچنگ مشق کا مقصد ” کورین پیپلز آرمی کی کسی بھی جگہ پر جوابی حملے کی صلاحیت اور اس کے مختلف جوہری آپریشن وسائل سے دشمنوں کو آگاہ کرنا ، ریاستی جوہری ڈیٹرنس کے قابل بھروسہ ہونے کو جانچنا اور اسٹریٹجک کروز میزائل سب یونٹس کی فوری کارروائی کی تکمیل میں مہارت حاصل کرنا شامل ہے۔
ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے اس مشق کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی جمہوریہ کوریا کی جنگی مزاحمت کی ایک ذمہ دارانہ مشق ہے تاکہ وہ اپنے جوہری ڈیٹرنس کے قابل اعتماد اور آپریشن کو مسلسل جانچے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے۔
کم کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کی جوہری مسلح افواج کا ذمہ دارانہ مشن اور فرض ہے کہ وہ قابل اعتماد جوہری ڈھال کے ذریعے قومی خودمختاری اور سلامتی کا مستقل طور پر دفاع کریں اور جوہری طاقت کی مکمل جنگی تیاری اور ان کے استعمال کے لئے تیار رہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link