اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمالٹا کے میڈیکل کے طلبہ کی روایتی چینی ادویات میں دلچسپی

مالٹا کے میڈیکل کے طلبہ کی روایتی چینی ادویات میں دلچسپی

مالٹا کے شہر مسیدا میں روایتی چینی ادویات کے مرکز کی  ڈاکٹروانگ یی مینگ(دائیں طرف) یونیورسٹی آف مالٹا میں لیکچر دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

والیٹا(شِنہوا)روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) پرایک لیکچر نے مالٹا یونیورسٹی کے میڈیکل کے طلبہ اور سرکاری میٹر دائی ہسپتال کے ڈاکٹروں کو روایتی چینی ادویات کی طرف راغب کیا۔

مالٹا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی دعوت پر یونیورسٹی کے روایتی چینی ادویات کے مرکز کی 2 چینی ڈاکٹروں وانگ یی مینگ اور یانگ شیاؤوے نے روایتی چینی ادویات کے فوائد پر خصوصی لیکچرز دیئے۔ وانگ یی مینگ نے جڑی بوٹیوں کی چائے اور ایکوپوائنٹ مساج کی تکنیک متعارف کروائی جبکہ یانگ شیاؤ وے نے چینی ایروبک ورزش کی روایتی شکل بادوانجن  کے بارے میں بتایا۔

اپنے لیکچر کے دوران وانگ نے 9 مختلف جسمانی ڈھانچوں کے ٹی سی ایم تصور کی وضاحت کی اور بتایا کہ کس طرح مخصوص جڑی بوٹیوں کی چائے اور ایکوپوائنٹ مساج توازن اور تندرستی کو برقرار رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

یانگ کی سربراہی میں بادوانجن پر ہونے والے سیشن کو بھی اتنی ہی پذیرائی ملی۔ اس کی تاریخ اور فوائد کے مختصر تعارف کے بعد یانگ نے ایک عملی مشق کے سیشن کے ذریعے حاضرین کی رہنمائی کی۔

میڈیکل کی ایک طالبہ سیمون بوٹائی نے شِنہوا کو بتایا کہ روایتی چینی ادویات اور مغربی ادویات کے مختلف اصول اور علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں میں ایک کیریئر شروع کرنے کی امید کرتی ہوں جو مریضوں کے لئے مجموعی علاج کے اختیارات فراہم کرنے کے لئے دونوں طریقوں کو مربوط کرتا ہے۔

ایک اور طالب علم پیٹر کالیجا، جو سرجن بننے کی خواہش رکھتا ہے، خاص طور پر سرجری کے بعد بحالی میں روایتی چینی ادویات کے کردار میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی سی ایم درد کش ادویات پر انحصار کئے بغیر آپریشن کے بعد کے درد کو کم کرنے میں مریضوں کی مدد کرسکتا ہے۔

حمیرہ احمد نے بادوانجن کی مشق کے بعد  کہا کہ میرا جسم  خاص طور پر کمر کے نچلے حصے میں بہت آرام دہ اور کم تناؤ محسوس کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!