اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی بڑی ای کامرس کمپنی کا کاروباری منظرنامے میں جدت کے...

چین کی بڑی ای کامرس کمپنی کا کاروباری منظرنامے میں جدت کے لئے اے آئی سرمایہ کاری میں اضافہ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں علی بابا گروپ کے شی شی پارک میں ’’ڈبل الیون‘‘ شاپنگ فیسٹول کے مقام کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے علی بابا گروپ کے تیار کردہ چھوین فاؤنڈیشن ماڈل نے ایک  لاکھ سے زیادہ ماخوذ ماڈل تیار کرکے عالمی سطح پر اول مقام حاصل کرلیا ہے۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ای کامرس کی بڑی کمپنی اپنے تجارتی منظر نامے میں نمایاں تبدیلیاں لانے کے لئے اے آئی میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہی ہے۔

علی بابا نے حال ہی میں اعلان کیا کہ اگلے 3 برسوں میں کلاؤڈ اور اے آئی ہارڈ ویئر کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے 380ارب یوآن(تقریباً 53 ارب امریکی ڈالر) کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

علی بابا گروپ کے سی ای او ایڈی وؤ نے کہا کہ ہم مقامی اور غیر ملکی ای کامرس کاروبار،کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز اور انٹرنیٹ پلیٹ فارم کی مصنوعات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

وؤ نے کہا کہ اے آئی کی ترقی سے صنعت میں نمایاں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ اگلے 3 برسوں میں کلاؤڈ اور اے آئی بنیادی ڈھانچے میں مجوزہ سرمایہ کاری ہماری گزشتہ دہائی کے اخراجات سے بڑھ جائے گی۔

بنیادی اے آئی ماڈلز میں تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافے سے گروپ کی جدید ٹیکنالوجیز اور صنعت میں اس کا نمایاں مقام برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ اے آئی کی مقامی ایپلیکیشنز کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

کلاؤڈ اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے گہرے تعلق سے علی بابا کلاؤڈ، اے آئی ذہانت فراہم کرنے والا سب سے بڑا کمپیوٹنگ نیٹ ورک بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!