اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکینٹن میلے پر تشہیری سیمینار نے ایتھوپیا کے پیداوارکنندگان، کاروباری رہنماؤں کو...

کینٹن میلے پر تشہیری سیمینار نے ایتھوپیا کے پیداوارکنندگان، کاروباری رہنماؤں کو راغب کرلیا

ایتھوپیاکے دارالحکومت ادیس ابابا میں ایتھوپیا۔ چین اقتصادی وتجارتی فورم میں شرکاء نشستوں پر بیٹھے ہیں۔(شِنہوا)

ادیس ابابا(شِنہو)ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں 137 ویں چین درآمدات وبرآمدات میلہ، جسے کینٹن میلے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ چین کے شہر گوانگ ژو میں 1957 سے سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے، کے بارے میں ایک تشہیری سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں ایتھوپیا کی حکومت کے سینئر حکام، ایتھوپیا اور چین کی کاروباری برادری کے نمائندوں،  چینی وفد اور ایتھوپیا میں چینی سفارتکاروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ کینٹن میلہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایتھوپین چیمبر آف کامرس اینڈ سیکٹرل ایسوسی ایشنز (ای سی سی ایس اے) کے سیکرٹری جنرل کینیسا لیمی نے کہا کہ کینٹن میلہ عالمی تجارتی ترقی کا دیرینہ سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے آئندہ تجارتی میلے میں ایتھوپیا کے پیداوارکنندگان اور درآمدات وبرآمدات  کے کاروباری اداروں کی شرکت کو آسان بنانے کے لئے ای سی سی ایس اے کی "تیاری اور مضبوط عزم” کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ممتاز عالمی تجارتی پلیٹ فارم کی حیثیت سے کینٹن میلہ ایتھوپیا کی مصنوعات اور خدمات کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

کینٹن میلے کا 137 واں ایڈیشن 15 اپریل سے 5 مئی تک گوانگ ژو میں ہوگا، نمائش کے مقامات 15لاکھ 50ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ تجارتی میلہ عالمی خریداروں کو ایک جگہ پر تجارتی پلیٹ فارم کے ذریعے منڈی کے وسیع مواقع اور شراکت داری کے امکانات فراہم کرتا ہے، جس میں مسابقتی نرخوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے۔

ایتھوپیا میں چینی سفارتخانے کے قونصلر شوے وے نے آئندہ میلے میں ایتھوپیا کے کاروباری نمائندوں کی ہموار شرکت کو آسان بنانے کے لئے سفارت خانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کینٹن میلہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی پائیدار ترقی کو چلانے والے ایک طاقتور ذریعے کے طور پر کام کرتا رہےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!