چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی اور امریکی افواج کے درمیان رابطے اور تبادلوں کا مقصد دنیا کو سیاسی دکھاوا نہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں چینی اور امریکی افواج کے درمیان تبادلوں کے لئے بعض ابتدائی منصوبے اور انتظامات کئے گئے ہیں۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ معلومات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
ترجمان نے یہ تبصرہ ذرائع ابلاغ کے ایک سوال کے جواب میں کیاجس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا چین کو اس بات پر تشویش ہے کہ امریکی فوجی قیادت میں حکام کی تبدیلی چین۔ امریکہ فوجی تعلقات کے ساتھ ساتھ نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دونوں افواج کے درمیان حالیہ رابطوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کبھی بھی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، چین اور امریکہ فوجی سفارتی ذرائع سے موثر رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ چین کے ساتھ ایک مشترکہ مقصد کے لئے کام کرےگا، دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان اتفاق رائے سے رہنمائی حاصل کرےگا، رابطوں اور مذاکرات کو مضبوط بنائے گا، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرےگا اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مفید تعاون کے اصولوں پر مبنی ٹھوس تعاون کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ امید کی جاتی ہے کہ چین اور امریکہ کے فوجی تعلقات ایک اچھی شروعات کریں گے اور مزید فروغ پاتے رہیں گے۔
