اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی پر امریکی حملے، ایچ کے ایس...

ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی پر امریکی حملے، ایچ کے ایس اے آر میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کی مذمت

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی  ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل سے اپنا پہلا پالیسی خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کے ترجمان نے ہانگ کانگ کے انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور آزادی پر بہتان لگانے پر امریکی فریق کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کی ہے۔

ترجمان نے ان خیالات کا اظہار خارجہ تعلقات کے بارے میں امریکی سینیٹ کمیٹی کے بعض ارکان کے بیانات کے ردعمل میں کیا جس میں انہوں نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کو پامال کیا، ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کی حمایت کی، ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو داغدار کیا اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت کی۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی پر چلنے والا معاشرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون اور قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد سے ہانگ کانگ کا معاشرہ مزید خوشحال اور مستحکم ہوا ہے۔’’ایک ملک، 2 نظاموں‘‘ کے عمل میں نئی جان پڑی ہے اور شہریوں کو حاصل قانونی حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ قانون کی حکمرانی اس اصول پر مبنی ہے کہ قوانین پر عمل ہونا چاہیے اور خلاف ورزیوں پر سزا ملنی چاہیے۔ایچ کے ایس اے آر کی آزاد عدلیہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتی ہے اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات اور سرگرمیوں کے خلاف سختی سے گھیرا تنگ کرتی ہے۔یہ اقدامات قانونی طور پر جائز،معقول اور ملامت سے بالاتر ہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ کچھ امریکی سیاستدانوں نے اپنے ملک میں بےشمار مسائل پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں تاہم دوسری اقوام کے معاملات میں مداخلت کے لئے مسلسل ’’جمہوریت اور آزادی‘‘ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ان کے مذموم عزائم واضح اور ان کے قبیح اقدامات قابل مذمت ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!