چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی جزیرہ تائیوان کے اطراف جنگی تیاریوں، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران ایک لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے امریکی عہدیداروں کو متنبہ کیا ہے کہ تائیوان کے معاملے میں گھناؤنی چالیں چلنے سے الٹا نقصان ہی ہوگا۔
ترجمان ووچھیان نے یہ انتباہ تائیوان کے بارے میں امریکہ کی بحر ہند وبحرالکاہل کمانڈ (انڈوپاکوم) کے کمانڈر کے حالیہ بیانات اور تائیوان میں فوجی مشقوں کے ابتدائی خاکے کی تیاری کے لئے بات چیت میں انڈوپاکوم کے افسران کی شرکت سے متعلق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا۔
ترجمان نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطن ایک ہی چینی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے انتہائی خلوص اور انتہائی کوشش کے ساتھ پرامن اتحاد کے امکان کے لئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ہم طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کرتے، جس کا ہدف ‘تائیوان کی آزادی’ علیحدگی پسند قوتیں اور بیرونی مداخلت ہو۔
تائیوان کے حکام کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اسلحے کے معاہدے کے ایک اور منصوبے کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے چین کے تائیوان خطے کو امریکی اسلحے کی فروخت اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کی سخت مخالفت کی۔
ترجمان ووچھیان نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ اندھے گڑھے میں پھینک دیا ہے جسے عوام کے فائدے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے تھا۔آخر کار انہیں اپنے کئے کی قیمت چکانا پڑے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link