آئیے لان ژو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک فرانسیسی طالبہ لی لا، کے ساتھ چلتے ہیں جنہوں نے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی ہوان شیان کاؤنٹی میں گوشت کے ایک شاندار کھانے کا تجربہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لی لا، فرانسیسی طالبہ، لان ژو یونیورسٹی
’کیا آپ اس بڑے برتن کو دیکھ رہے ہیں؟ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؟ یقین کریں یا نہ کریں، اسی برتن میں دنبے کا گوشت پکایا جا رہا ہے! آج میں چھنگ یانگ کی ہوان شیان کاؤنٹی میں موجود ہوں تاکہ اس روایتی پکوان سے لطف اندوز ہو سکوں، جو ایک بڑے برتن میں تیار کیا جاتا ہے اور اپنی منفرد لذت کے لیے مشہور ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی لا، فرانسیسی طالبہ، لان ژو یونیورسٹی
’’ شیف، دنبے کا یہ گوشت پکانے میں کتنا وقت درکار ہوتاہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چھین ہاؤ، جنرل منیجر، چھنگ یانگ ٹانگ ریسٹورنٹ، ہوان شیان کاؤنٹی
’’ ہم دنبے کے گوشت میں چین کی مخصوص جڑی بوٹیاں شامل کریں گے، جو ہمارے علاقے کی پیداوار ہیں۔ پھر اسے تیز آنچ پر اُبالا جائے گا، جس کے بعد یہ دو گھنٹے تک دھیمی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیا جائے گا۔ آخر میں، ہم اس مزیدار پکوان کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): لی لا، فرانسیسی طالبہ، لان ژو یونیورسٹی
’’ لیجئے اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دنبے کے اس مزیدار گوشت کا لطف اٹھائیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): لی لا، فرانسیسی طالبہ، لان ژو یونیورسٹی
’’ہوان شیان کے لوگ دنبے کے گوشت کے دلدادہ ہیں اور اسے مختلف پکوانوں میں تیار کرنے کے بے شمار طریقے اپنا چکے ہیں۔ یہ ہر کھانے کا لازمی جزو بن چکا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): لی لا، فرانسیسی طالبہ، لان ژو یونیورسٹی
’’ ہوان شیان میں بڑے برتن میں تیار کیا جانے والا دنبے کا گوشت نہ صرف بے حد مزیدار ہے بلکہ یہ مقامی لوگوں کے خوشگوار طرز زندگی اور معیاری خوراک سے محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔‘‘
لان ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link