اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکینیا کے ماہر نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو دنیا...

کینیا کے ماہر نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو دنیا کے لئے عملی مثال قرار دے دیا

نیروبی میں مقیم ایک ماہر نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں چین کی معیاری ترقی  کو خاص طور پر سراہا ہے۔ انہوں نے اسے دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک عملی مثال بھی قرار دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایکس این ایریکی، پروفیسر، یونیورسٹی آف نیروبی، کینیا

’’ میرے خیال میں یہ منتقلی انتہائی مؤثر انداز میں ممکن بنائی گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ راستہ ہے جسے کئی ممالک نے پسند کیا ہوگا اور وہ اس پر عمل بھی کرنا چاہیں گے۔ جس پہلو نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا، وہ قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی ہے۔ اگر آپ اپنے گھر میں شمسی توانائی کے پینلز لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ سب چین سے تیار ہو کر آئیں گے۔ اسی طرح، اگر آپ بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو آپ کو چین، بی وائی ڈی اور دیگر کمپنیوں پر ضرور غور کرنا ہوگا۔اس لیے، میں سمجھتا ہوں کہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار، فوسل ایندھن سے قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی، اور گاڑیوں کو ڈیزل یا پٹرول سے بجلی پر منتقل کرنا وہ عوامل ہیں جو میرے لیے بے حد متاثر کن رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر حصوں میں بھی برآمد کی جا سکتی ہے، تاکہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں کمی لانے میں ہر فرد، خواہ مرد ہو یا عورت، اپنا کردار ادا کر سکے۔‘‘

ماہر نے  خاص  طور پر  ذکر کیا کہ چین کی ترقی دنیا کے جنوبی خطے کے ممالک کی ترقی میں فائدہ مند  ثابت ہو گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایکس این ایریکی، پروفیسر، یونیورسٹی آف نیروبی، کینیا

’’ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین کی معاشی ترقی کے اثرات صرف چین تک محدود نہیں ہیں۔چین دنیا کو بھی اپنے ساتھ لے کر چل رہا ہے۔ اگر چین ترقی کرتا ہے تو انہیں درآمدات کی ضرورت ہو گی، برآمدات بھی کرنا ہوں گی اور نئی منڈیوں تک پہنچنا ہوگا۔ اس لئے یہ ایک دو طرفہ عمل ہونا چاہئے۔ جب چین ترقی کرے گا تو اس میں دنیا کے باقی حصوں افریقہ، جنوبی امریکہ اور کم ترقی یافتہ ممالک کے لئے بھی بہتری ہو گی۔‘‘

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!