معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی مدینہ منورہ میں نکاح کے بعد دعائے خیر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ روز لائبہ خان نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو چند روز قبل مدینہ منورہ میں انجام پایا تھا، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انکی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس کی ابتدا دعائے خیر کی تقریب سے ہوئی، اس موقع پر لائبہ نے ہلکے موو پنک رنگ کا فرش تک لمبا انارکلی زیب تن کیا جس پر نفیس سنہری اور ٹِلہ ورک کیا گیا تھا۔
ڈرامہ سیریل مہرہ کی اداکارہ نے اپنے دلہن کے روپ کو خوبصورت سنہری روایتی موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے مکمل کیا جبکہ بالوں کو کھلے گھنگھریالے انداز میں رکھا۔
ادھر نکاح و دعائے خیر کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بعض مداح تو یہ قیاس آرائیاں بھی کر رہے ہیں کہ انکا نکاح نومبر 2024 میں ہوا تھا اور دعائے خیر کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔




