جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستاننیپرا، سی پی پی اے کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں...

نیپرا، سی پی پی اے کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

سی پی پی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دسمبر 2025ء میں 8ارب 48کروڑ 70لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8ارب 20کروڑ 80لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

حکام کے مطابق ماہ دسمبر میں بجلی لی کی فی یونٹ لاگت 9.62روپے رہی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 18.07 فیصد جبکہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 فیصد رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 10.13 فیصد، قدرتی گیس سے 11.20 فیصد، درآمدی گیس سے 17.24 فیصد اور نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 25.05 فیصد رہی۔

نیپرا درخواست پر جمعرات کو سماعت کرے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!