یہ 8واں سال ہے کہ کورئیرلیو وی، بہار میلے کی تعطیلات چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے ایک ساحلی شہر شیامن، میں گزار رہے ہیں۔
لیو، کا آبائی شہر چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں ہزاروں کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ لیکن انہیں موسم بہار کی تعطیلات شیامن میں گزارنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ محسوس کرتےہیں کہ اس وقت ان کے لئےیہ کام خاص طور پر اہم ہے۔
لیو وی، کورئیر، ایس ایف ایکسپریس
’’یہ میرے لئے 8واں موقع ہے کہ بہار میلے کے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔ان تعطیلات میں میری بنیادی ذمہ داری 4 رہائشی علاقوں کو پارسل ڈیلیور کرنا ہے۔ میں روزانہ تقریباً 100 پارسل ہینڈل کرتا ہوں۔ میں تعطیلات کے دوران گھر نہ جانے کا عادی ہو چکا ہوں اور عام طور پر تعطیلات کے بعد ہی چھٹیوں پر جاتاہوں۔ میں اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ اس مصروف وقت کے دوران لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد فراہم کروں اور اسی میں مجھےاطمینان اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔‘‘
لیو وی، کورئیر، ایس ایف ایکسپریس
’’اپنے شعبے میں 11 سال کام کرنے کے دوران، میں نے دیکھا ہے کہ ایکسپریس ڈلیوری میں کتنی تیز رفتاری سے ترقی ہوئی ہے۔ زیادہ تر ڈلیوری سروسز ماحول دوست طریقے اپنا رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، جو ٹیپ ہم استعمال کرتے ہیں وہ زیادہ دیر باقی نہیں رہتی، اور ہمارے کارڈ بورڈ باکسز ری سائیکلنگ کے بعد دوبارہ استعمال کے قابل ہو جاتےہیں۔ ہم ایسے بُنے ہوئے بیگ بھی استعمال کرتے ہیں جو دوبارہ استعمال کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ ہماری ڈلیوری گاڑیاں بجلی سے چلتی اور ماحولیاتی استحکام میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔‘‘
لیو وی، کورئیر، ایس ایف ایکسپریس
’’میں اپنا کام جذبے اور شوق سےکرتا ہوں۔حالیہ برسوں میں، ڈلیوری ورکرز کو معاشرے کے مختلف حصوں سے زیادہ توجہ اور پہچان ملی ہے۔ ہمارے کام کرنے کے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔ جب میں پارسل وقت پر پہنچاتا ہوں اور گاہکوں کے لئے کام آسان کردیتا ہوں تو صرف ’آپ کا شکریہ‘ کے سادہ سے الفاظ مجھے حقیقی طور پر کامیابی کا احساس دلاتے ہیں۔ 10 سال سے زیادہ کی سخت محنت کے بعد میں شیامن، میں اپنی فیملی رکھنے کے قابل ہو گیا ہوں۔ یہ جان کر کہ میری کوششیں ان کے لئے بہتر زندگی فراہم کرنے میں مدد دے رہی ہیں، میرے اندر کامیابی اور خوشی کا احساس مزید بڑھ جاتا ہے۔‘‘
شیامن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
