اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجرمن نژاد انجینئر کا چینی گاؤں میں کافی شاپ  کھولنے کا سفر

جرمن نژاد انجینئر کا چینی گاؤں میں کافی شاپ  کھولنے کا سفر

چین اور جرمنی میں تقریباً 20 سال آٹوموبائل انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد، جرمن انجینئر فرینک سٹرزر نے ایک نئی زندگی اور نیا کاروبار شروع  کیا ہے۔ انہوں نے چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے گاؤں ماؤلی میں ایک کافی شاپ کھولی ہے۔

فرینک اسٹرزر نے پہلی بار 2021 میں ماؤلی کا دورہ کیا اور فوراً اس جگہ سے محبت ہو گئی۔ ان کی کافی شاپ گزشتہ سال جون میں یہاں کھولی گئی۔

ساوٴنڈ بائٹ1 (انگریزی): فرانک سٹرزر، بانی،  بیمبو کافی

"میں 2006 سے چین کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر رہا  ہوں۔ 2020 سے میں ننگ بو  صوبہ ژی جیانگ میں قیام پذیر ہوں۔ میں اب یہاں اپنی کافی کمپنی چلا رہا ہوں۔

میرا بنیادی پس منظر انڈسٹری میں ملازمتوں کا ہے، لیکن اس دوران میں نے فیصلہ کیا کہ اپنے شوق کو اپنا کاروبار بنا لوں، جو مجھے ماؤلی لے آیا۔

یہاں سے شہر تک رسائی بہت آسان  اور صرف آدھے گھنٹے کی دوری پر ہے۔ اس گاوٴں میں  ہم تازہ ہوا اور کم شور والی جگہ کا لطف بھی اٹھا رہے ہیں۔

ہم دیکھ رہے ہیں کہ شنگھائی اور ہانگ ژو سے بھی گاہک یہاں آتے ہیں۔ہم ایک دن میں یہاں 250 سے زیادہ افراد کی میزبانی کرتے ہیں۔

اس بار، ہم نے چینی نئے سال کی تعطیلات کے لیے اپنے دروازے کھول  رکھے ہیں۔ میرے خاندان  نے 15 دن کے ویزا فری انٹری کا فائدہ اٹھایا ہے۔ میری فیملی، جن میں میری ماں سمیت پانچ افراد شامل ہیں ، پچھلے سال مئی میں ہم سے  ملنے آئے تھے۔

ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔  ہمارے پڑوسی یہاں ہمیں ایک اجنبی کی بجائے خاندان کے فرد کی طرح سمجھتے ہیں ۔”

فرینک سٹرزر کی کہانی چین میں ایک نئے طرزِ زندگی کو اپنانے کی مثال ہے، جہاں مقامی زندگی کے حسن اور عالمی روایات کا خوبصورت امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔

ننگ بو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!