انڈونیشیا کی ووش ہائی سپیڈ ریل سروس نے چین کے نئے سال کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔:
ووش کے نام سے انڈونیشیا کی جکارتہ،بانڈنگ ہائی سپیڈ ریل (ایچ ایس آر)سروس نے ہفتے کے روز چین کے نئے سال کے حوالے سے ثقافتی شوز کا انعقاد کیا ہے۔
اس تقریب میں چینی موسیقی کے آلات ایرہو اور گزہینگ کی پرفارمنسز پیش کیں۔ اس کے علاوہ چین کے گانے اور شیر کا رقص بھی تقریب کاحصہ تھے۔
گزشتہ دسمبر میں، اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکونے چینی عوام کے نئے سال کو منانے کے روایتی سماجی طریقہ یعنی بہار میلے کو دنیا بھر کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا ہے۔ چین کے نئے سال پر انڈونیشیا میں بھی سرکاری سطح پر عام تعطیل ہوتی ہے۔
آئی میڈ سوویٹرا، مسافر
’’مجھے پرفارمنسز دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔ ہم جب بھی چین کا نیا سال مناتے ہیں تو اس موقع پر ایسے رقص ہی پیش کئے جاتے ہیں۔ یہ سرگرمی ثقافتوں اور روایات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔‘‘
جکارتہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
