چین کے شہر شنگھائی میں ٹیسلا کی تیار کردہ گاڑیاں نمائش کے لئے کھڑی ہیں-(شِنہوا)
برسلز(شِنہوا)ٹیسلا اور بی ایم ڈبلیو نے چینی برقی گاڑیوں (ای وی) کے پیداوارکنندگان کے ساتھ مل کر چینی ساختہ برقی گاڑیوں پر یورپی یونین (ای یو) کے محصولات کو چیلنج کیا ہے۔
عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق کارسازوں کے مقدمات گزشتہ ہفتے چینی ای وی بنانیوالی بی وائی ڈی، گیلی اور ایس اے آئی سی کی جانب سے اسی طرح کی درخواستوں کے بعد دائر کئے گئے ہیں جنہوں نے یورپی یونین کے 35 فیصد سے زائد اضافی درآمدی محصولات کا سامنا کیا تھا۔
یورپی کمیشن کے ترجمان اولوف گل نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ یورپی یونین عدالت میں اس کیس کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
یورپی یونین کے رکن ممالک میں صنعت کے متعلقہ فریق کی سخت مخالفت کے باوجود کمیشن نے اکتوبر میں چینی برقی گاڑیوں پر جوابی محصولات عائد کرنے کی اپنی تجویز پیش کی ہے۔
یورپی یونین کی محصولات سکیم کے تحت چین میں گاڑیاں بنانے والی امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا کو انفرادی جائزے کی درخواست کے بعد 7.8 فیصد ڈیوٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بی ایم ڈبلیو، جو چین میں بھی کچھ ماڈلز تیار کرتی ہے، 20.7 فیصد ڈیوٹی سے مشروط ہے۔ چینی پیداوارکنندگان کے لئے ٹیرف مختلف ہیں، بی وائی ڈی کے لئے 17 فیصد، گیلے کے لئے 18.8 فیصد اور ایس اے آئی سی کے لئے 35.3 فیصد ہیں۔
چین نے گزشتہ سال نومبر میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے اپیل کی تھی کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی برقی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کے حوالے سے حتمی فیصلہ سنایا جائے۔
