اتوار, اگست 3, 2025
تازہ تریننئے چینی سال کے استقبال پر ٹیراکوٹا جنگجوؤں کے عجائب گھرکے اوقات...

نئے چینی سال کے استقبال پر ٹیراکوٹا جنگجوؤں کے عجائب گھرکے اوقات میں توسیع

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرہ کے مقام پر عجائب گھر میں شہری مشہور ٹیراکوٹا جنگجوؤں کی دریافت اور کھدائی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ نمائش کا دورہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں واقع مشہور ٹیراکوٹا جنگجوؤں کے مقام پر شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرے میں واقع عجائب گھر کے اوقات میں توسیع کی جائے گی اور موسم بہار کی تعطیلات کے دوران زائرین کی متوقع تعداد کے پیش نظر مزید ٹکٹ فروخت کئےجائیں گے۔

عجائب گھر کے مطابق 29 جنوری سے 3 فروری تک روزانہ کے اوقات میں 90 منٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ عجائب گھر صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہے گا، جس میں روزانہ ٹکٹوں کی حد 10ہزار سے بڑھا کر 75ہزار  کردی جائے گی۔

صوبائی دارالحکومت شی آن کے دیگر عجائب گھروں بشمول شانشی تاریخی عجائب گھر اور ژیان بیلن عجائب گھر نے بھی تعطیلات کے دوران اپنے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

موسم بہار کا تہوار یا نیا چینی سال ملک کی سب سے اہم روایتی تعطیل ہے۔ یہ تہوار اس سال 29جنوری کو منایا جاتا ہے، جس میں 28 جنوری سے 4 فروری تک 8 دن کی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔ اس عرصے کے دوران لاکھوں افراد خاندان کے ساتھ جشن منانے اور ثقافتی مقامات کو تلاش کرنے کے لئے ملک بھر میں سفر کریں گے۔

 3100 سال سے زائد کی تاریخ کا حامل شہر شی آن چین کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔  یہ ٹیراکوٹا جنگجوؤں، دیوہیکل وائلڈ گوز پگوڈا اور بیل ٹاور سمیت 13 قدیم خاندانوں کے دارالحکومت کے طور پر مشہور مقامات کا گھر ہے۔

اوقات میں توسیع اور ٹکٹوں کی دستیابی میں اضافے کے ذریعے عجائب گھروں کا مقصد اپنے خزانے کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے، جس سے ملکی اور بین الاقوامی زائرین کو سال کے اس خاص وقت کے دوران قدیم دارالحکومت کی تاریخ سے روشناس ہونے کا موقع ملےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!