اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، گرین ٹرینوں میں بہار تہوار کے سفر کے دوران مزید سہولیات...

چین، گرین ٹرینوں میں بہار تہوار کے سفر کے دوران مزید سہولیات کی فراہمی

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں لسانی اقلیتوں کی اداکارائیں ٹرین نمبر 5640 میں اپنے فن کا مظاہرہ پیش کر رہی ہیں-(شِنہوا)

ہیفے(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ووہو کے چھوٹے سے سٹیشن پر کندھے پر رکھے بانس پر انڈوں،چکن اور تازہ سبزیوں کے 2 بڑے تھیلے اٹھائے 61 سالہ کے گوئی جِن اپنے بیٹے کے پاس جانے کے لئے پرانے طرز کی گرین ٹرین کے8525 میں سوار ہوئی۔

صوبے کی لو جیانگ کاؤنٹی کی لونگ چھیاؤ ٹاؤن شپ سے تعلق رکھنے والی کے گوئی جِن نے کہا کہ اگر یہ گرین ٹرین نہ ہوتی تو مجھے ان بھاری تھیلوں کے ساتھ ایک گھنٹے تک بس کا سفر کر کے وہاں سے ہائی سپیڈ ٹرین میں سوار ہونا پڑتا جس سے انتہائی مشکل ہو جاتی۔

60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کی حامل ٹرین کے 8525 صوبائی دارالحکومت ہیفے سے ووہو تک 4 گھنٹے میں سفر کرتی ہے جو راستے میں 4 جگہ قیام کرتی ہے۔اس کے برعکس تیز ترین ہائی سپیڈ ٹرین  صرف 37 منٹ میں سفر مکمل کرسکتی ہے۔

روایتی طور پر گرین ٹرینیں کہلائی جانے والی پرانی طرز کی چینی مسافر ٹرینوں کے ڈبے عام طور پر سبز رنگ کے ہوتے ہیں جن کے ساتھ پیلے رنگ کی پٹیاں ہوتی ہیں۔ان سے کئی نسلوں کی یادیں وابستہ ہیں۔

تیز رفتار ریلوے کے دور میں نسبتاً کم رفتار کے باوجود کے8525 جیسی کئی گرین ٹرینیں اب بھی فعال ہیں۔یہ ٹرینیں مصروف بہار تہوار کے سفری رش کے دوران بعض چھوٹے سٹیشنوں کو جانے اور وہاں سے آنے والے مسافروں کو ایک سستا اور مزید آرام دہ متبادل فراہم کر رہی ہیں۔

40 روزہ بہار تہوار کے سفری عرصے کے دوران چین کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں میں سے ایک دریائے یانگسی سے ملحقہ علاقے میں ایک ہزار 200 ٹرینیں چلنے کی توقع ہے۔ہائی سپیڈ ٹرینیں مجموعی تعداد کا 94 فیصد ہیں جبکہ 70 سے زائد روایتی گرین ٹرینیں اب بھی چل رہی ہیں۔

چینی حکام کو اس سال بہار تہوار کے سفری رش کے دوران غیر معمولی 9 ارب بین العلاقائی سفر کی توقع ہے۔اس عرصے کے دوران ملک کے ریلوے کے ذریعے 51 لاکھ سے زائد سفر کئے جائیں گے۔

کے 8525 ٹرین مسافروں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اپنی خدمات مسلسل بہتر بھی بنا رہی ہے۔ٹرین کے کنڈکٹر ژاؤ کے مطابق بہار تہوار کے سفری رش کے دوران مسافروں کی مدد کے لئے ٹرین میں مفت پورٹ ایبل چارجر اور چھوٹے بینچ متعارف کرائے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!