اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کا تعطیلات کے دوران محفوظ سفر اور سامان کی بلاتعطل...

چینی وزیراعظم کا تعطیلات کے دوران محفوظ سفر اور سامان کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے پر زور

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ میں بہار کے سفری رش کے دوران وزارت ٹرانسپورٹ کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بہار تہوار کے سفری رش کے دوران عوام کے لئے محفوظ اور بلاتعطل سفر یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لی چھیانگ نے تعطیلات کے سفری سیزن کے لئے وزارت ٹرانسپورٹ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بہار تہوار کا سفری سیزن ایسا وقت ہے جب خاندانوں سے میل ملاپ کے لئے پر مسرت سفر کیا جاتا ہے۔اس سال اس طرح کے سفر کی تعداد ریکارڈ پر پہنچنے کی توقع ہے جو ملک کے ٹرانسپورٹ نظام کے لئے ایک اور امتحان ہے۔

چینی وزیراعظم نے مسافروں کی آمد کے لمحات کے سائنسی جائزے پر مبنی بلا تعطل اور موثر ٹرانسپورٹ پر زور دیا۔لی نے کہا کہ ٹرینوں کی تعداد میں اضافے،نظام الاوقات مربوط بنانے اور کام کا وقت بڑھانے کے لئے  انتظامات کئے جائیں تاکہ مسافر بروقت انداز میں اپنی منازل پر پہنچ سکیں۔

چھٹی کے سفری رش کے دوران بندرگاہوں پرغیر ملکی تجارت اور ایکسپریس نقل و حمل کی خدمات پر بریفنگ لینے کے بعد لی نے کہا کہ بندرگاہ پر موثر کارگو نقل و حمل چین کی غیر ملکی تجارت کے لئے بہت مفید ہے۔تعطیلات کے دوران سمندر پار سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لئے بندرگاہوں پر موثر ترسیل برقرار رکھنا ضروری ہے۔

لی نے کہا کہ سفری عرصے کے عروج کے دوران خوراک،بجلی اور حرارت کے لئے کوئلے اورتعطیلات کے دوران اشیائے ضروریہ کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!