چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں نئے چینی سال کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست آئیووا کے دوستوں کو نئے چینی سال کا جوابی کارڈ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکہ کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں جس میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے اور وہ شراکت دار اور دوست بن سکتے ہیں۔
شی نے جوابی کارڈ میں کہا کہ 40 برس قبل جب انہوں نے خوبصورت ریاست آئیووا کا دورہ کیا تو ان کا پرتپاک استقبال آج بھی ان کی یادوں میں تازہ ہے۔
شی نے کہا کہ چین اور امریکہ دونوں ممالک اور دنیا کے فائدے کے لئے باہمی کامیابی اور مشترکہ خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں۔
چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ملک کے مزید دورے اور تبادلے کریں گے۔ مشترکہ طور پر دونوں ممالک کی عوامی دوستی کی نئی داستانیں لکھیں گے اور چین- امریکہ تعلقات کی ترقی میں نیا کردار ادا کریں گے۔
قبل ازیں آئیووا سے تعلق رکھنے والے 58 افراد نے مشترکہ طور پر صدر شی کو چینی نئے سال کا کارڈ بھیجا تھا جن میں دوست لوکا بیرون، گیری ڈورچک اور سارہ لینڈے، چین میں امریکہ کے سابق سفیر ٹیری برانسٹاڈ اور ان کی اہلیہ، ورلڈ فوڈ پرائز فاؤنڈیشن کے سابق صدر کینتھ کوئن کے علاوہ 50 ہزار نوجوان امریکیوں کے 5 سالہ مدت میں تعلیمی تبادلے کے لئے چین مدعو کرنے کے اقدام میں شرکت کرنے والے آئیووا کے اساتذہ، طلبہ اور والدین کے نمائندے شامل تھے۔
کارڈ میں انہوں نے شی کے 1985 میں آئیووا کے پہلے دورے کو یاد کیا اور صدر شی کو سانپ کے سال کی مبارکباد دی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link