چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگ بو سے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو جانے والی ٹرین ’’کے 212 ‘‘ میں مسافر کھانا کھارہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں جنوری کے دوران غیر پیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) دسمبر کے 52.2 کے مقابلے میں کم ہوکر جنوری میں 50.2 رہا۔
50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ 50 سے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق خدمات کے شعبے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جنوری میں اس کا ذیلی انڈیکس 50.3 رہا۔
موسم بہار تہوار کے اثرات کی وجہ سے رہائشیوں کے سفر اور کھپت سے متعلق بذریعہ سڑک نقل و حمل، رہائش، کھانے پینے، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی سہولیات کے انتظام جیسے شعبوں میں کاروباری سرگرمی کے اشارے بڑھ گئے جو مارکیٹ کی مضبوط سرگرمیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
فضائی نقل و حمل، ڈاک خدمات، ٹیلی مواصلات، ریڈیو، ٹیلی ویژن، سیٹلائٹ ٹرانسمیشن خدمات، مانیٹری اور مالیاتی خدمات جیسے شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے اشارے 55 سے اوپر رہے جو مجموعی کاروباری حجم میں مضبوط اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں تعمیراتی ذیلی اشارہ 49.3 رہا۔
اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوری میں ملک کا پیداواری پی ایم آئی 49.1 فیصد پر آگیا۔
موسم بہار تہوار یا نیا چینی سال رواں سال 29 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔ یہ چینی کیلنڈر میں اہم ترین تعطیل اور خاندان کے دوبارہ میل ملاپ کا ایک موقع ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link