اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرونائی میں موسم بہار کے میلے میں ثقافتی روایات کی جھلک

برونائی میں موسم بہار کے میلے میں ثقافتی روایات کی جھلک

برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان میں چینی سفارتخانہ کے زیراہتمام موسم بہار کے تہوار 2025کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

بندرسری بیگاوان(شِنہوا)برونائی میں چینی سفارتخانے نے موسم بہار میلہ 2025کی استقبالیہ تقریب کی میزبانی کی، جس میں چینی خطاطی، شیر رقص، چینی کلاسیکی موسیقی اور دیگر ثقافتی روایات پیش کی گئیں۔

یہ تقریب برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں نے روایتی چینی ثقافتی مظاہرے دیکھے اور بہار تہوار کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لئے ایک ساتھ خطاطی کی۔

برونائی میں چین کے سفیر شیاؤ جیانگو نے گزشتہ ایک سال کے دوران چین اور برونائی کے تعلقات کو فعال طور پر فروغ دینے کی کوششوں پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات ایک نئے نکتہ آغاز پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین برونائی کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کی سمت میں پیشرفت ہو سکے۔

برونائی کی قانون ساز کونسل کی رکن کوینی چونگ چھن یی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کی جانب سے موسم بہار کے تہوار کو انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کرنے سے اس جشن کو عالمی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار سال کی ثقافتی روایات اب بھی فروغ پا رہی ہیں۔ اب ہمیں انہیں آگے لے جانے کی ذمہ داری اٹھانی چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!