امریکی شہر نیو یارک کے سٹاک ایکسچینج میں تاجر کام کر رہے ہیں-(شِنہوا)
نیو یارک(شِنہوا)دنیا کی بڑی سٹاک ایکسچینج نیسڈیک نے نیو یارک میں چینی قونصلیٹ جنرل کی شراکت سے اختتامی گھنٹی کی تقریب منعقد کر کے چینی قمری سال منایا۔
نیسڈیک میں بہار تہوار منانے کے 16 سال مکمل ہونے پر نیو یارک میں چینی قونصل جنرل چھن لی نے امریکہ کے سب سے گنجان آباد شہر نیو یارک کے ٹائمز سکوائر میں واقع نیسڈیک مارکیٹ سائٹ میں اختتامی گھنٹی بجائی۔
چھن نے کہا کہ بہار تہوار دوبارہ اتحاد،تجدید اور لچک کی اقدار کا مجموعہ ہے جو ایسے وقت میں ضروری ہے جب ہم چین اور امریکہ کے درمیان معاشی تعلقات گہرے بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
چھن نے کہا کہ عالمی کاروباری مرکز کے وسط میں ان اقدار کو منانا بھی معنی رکھتا ہے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نیسڈیک کے نائب چیئرمین رابرٹ ایچ میک کوئے جونیئر نے کہا کہ قمری سال ہمیشہ سے ہماری شراکت داریوں کا شکریہ ادا کرنے کا لمحہ رہا ہے اور ہم 2025 میں آنے والے مواقع کے لئے پر عزم ہیں۔
چینی قمری کیلنڈر کے مطابق اس سال کا بہار تہوار بدھ کو منایا جائے گا جو سانپ سال کا آغاز ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link