گلوکار علی حیدر نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ20 کروڑ بھی ملیں تو چاہت فتح علی کے ساتھ گانا نہیں گاوںگا ۔
ایک انٹرویو کے دوران گلوکار نے سوال کے جواب میں کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہذا اس کے اور اللہ کے درمیان نہیں آئیں، آپ انہیں مزاح نگار، تفریحی یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن انہیں جینے دیں۔
