پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلپوتن-ٹرمپ مذاکرات کوئی تجویز نہیں ہے، روس

پوتن-ٹرمپ مذاکرات کوئی تجویز نہیں ہے، روس

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کریملن کا موسم سرما کے دوران ایک منظر-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ممکنہ رابطے سے متعلق واشنگٹن کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ ابھی تک ہمیں امریکیوں کی طرف سے کوئی اشارہ موصول نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ روس اس طرح کے مذاکرات کے لئے تیار ہے، اگر امریکہ بھی ممکنہ مذاکرات کو تیار ہے۔ پیسکوف نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس کے لئے خاص وقت درکار ہے۔

پوتن نے کئی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماسکو یوکرین کے معاملے پر بات چیت کو تیار ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پوتن نے کہا تھا کہ ان کے موجودہ امریکی صدر کے ساتھ ’’عملی‘‘اور ’’قابل بھروسہ‘‘تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا تھا کہ روس یوکرین بحران پر بات چیت کو تیار ہے  تاہم کیف کی جانب سے مذاکرات پر عائد کردہ پابندی بات چیت کو غیر قانونی بنا دے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لئے جلد از جلد پوتن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے بذریعہ ویڈیو لنک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ  چاہتا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لئے جلد ہی صدر پوتن سے ملاقات کی جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!