چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ پریس کانفرنس کررہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ کوویڈ 19 وبائی مرض کے آغاز کے نام پر سیاست اور دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانا بند کرے۔
ترجمان ماؤ ننگ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا قدرتی طور کے بجائے لیبارٹری لیک ہونے کے باعث پھیلی۔
ماؤننگ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ وبا کے آغاز کا پتہ لگانا سائنسی معاملہ ہے اور اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ سائنس اور سائنسدانوں کے ذریعہ کیا جانا چاہئے۔
ترجمان نے کہاکہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وبائی مرض لیبارٹری لیک ہونے کی وجہ سے پھیلا تھا- عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور چین کے مشترکہ مشن کے ماہرین نے ووہان میں لیبارٹری کے دورے اور محققین کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد سائنس پر مبنی یہ مستند نتیجہ اخذ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نتیجے کو بین الاقوامی برادری بشمول سائنسی برادری نے تسلیم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو بین الاقوامی برادری کے جائز خدشات کا جلد از جلد جواب دینا چاہئے، رضاکارانہ طور پر امریکہ میں مشتبہ ابتدائی کیسز کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ اپنے اعداد و شمار کا اشتراک کرنا چاہئے، متعلقہ امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں سے متعلق سوالات کی وضاحت کرنی چاہئے اور دنیا کو ذمہ دارانہ وضاحت دینی چاہئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link