اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان7 دن بعد آج پھر شدید دھند کے ڈیرے، کئی مقامات سے...

7 دن بعد آج پھر شدید دھند کے ڈیرے، کئی مقامات سے موٹرویز بند

پنجاب کے بیشترعلاقے آج پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹا پلازہ تک اورموٹروےایم 5 کو ترنڈہ محمد پناہ سے ظاہرپیر تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹروےایم 11 کولاہورسے سیالکوٹ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات  میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!