ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینایشز سیریز، چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ فاتح، آسٹریلیا کو 4 وکٹوں...

ایشز سیریز، چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ فاتح، آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 132 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹریوس ہیڈ 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان بین سٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں حاصل کی گئی 42 رنز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا، جواب میں مہمان انگلش ٹیم نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل 40، زیک کرولی 37 اور بین ڈکٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک، سکاٹ بولانڈ اور جھائے رچرڈسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میچ میں 7وکٹیں حاصل کرنے پر انگلینڈ کے جوش ٹنگ کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نواز ا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!