اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں صدیوں پرانا تیراندازی کا تاریخی ٹاور عوام کے لئے کھول...

بیجنگ میں صدیوں پرانا تیراندازی کا تاریخی ٹاور عوام کے لئے کھول دیا گیا

چین کےدارالحکومت بیجنگ میں ژینگ یانگ مِن تیراندازی ٹاور کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کے مرکز میں واقع منگ دور (1368-1644) کا ژینگ یانگ مِن تیراندازی ٹاور عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

تیان انمن سکوائر کے جنوبی سرے پر واقع ژینگ یانگ مِن گیٹ شمال میں گیٹ ٹاور اور جنوب میں تیر اندازی ٹاور کے ساتھ 2 عمارتی ڈھانچوں پر مشتمل ہے۔ گیٹ قدیم چین کے روایتی شہری انتظام کے طور طریقے کو اجاگر کرتا ہے۔

منگ اور چھنگ ادوار (1368-1911)میں یہ ژینگ یانگ مِن آرچری ٹاور گیٹ کے ڈھانچوں کے ایک گروپ کا حصہ تھا جو دفاعی اور رسمی دونوں مقاصد کے استعمال ہوتا تھا۔

بیجنگ میونسپل کلچرل ہیریٹیج بیورو کے ڈائریکٹر ژانگ لی شن نے کہا کہ تیر اندازی ٹاور کا عوامی طور پر افتتاح اس کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی بیجنگ کے مرکزی محور کے تحفظ میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔

حالیہ برسوں میں  تیر اندازی ٹاور کو اصل مواد اور روایتی تکنیک کا استعمال کرکے بحال کیاگیا ہے، جس سے اس کی تاریخی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

بیجنگ کے وانگ نامی رہائشی نے افتتاح کے بارے میں سنتے ہی تیر اندازی ٹاور کا دورہ کیا۔ اپنے دورے میں  انہوں نے غیر معمولی ثقافتی ورثے کی مصنوعات کی نمائش کا جائزہ لیا اور روایتی آلات اور چائے کے فن پر مبنی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔

مستقبل میں  ژینگ یانگ مِن گیٹ اور بیجنگ کے مرکزی محور کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا جشن منانے کے لئے مزید تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے ان تاریخی مقامات کو عوامی سطح پر مزید متعارف کرایا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!