اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزارت دفاع کی سالانہ امریکی دفاعی پالیسی بل کی مذمت

چینی وزارت دفاع کی سالانہ امریکی دفاعی پالیسی بل کی مذمت

چین کی وزارت قومی دفاع نے پرامن ترقی اور دفاعی نوعیت کی دفاعی پالیسی کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مالی سال 2025 کے لئے امریکی نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کی مذمت کی ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع نے پرامن ترقی اور دفاعی نوعیت کی دفاعی پالیسی کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مالی سال 2025 کے لئے امریکی نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کی مذمت کی ہے۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی این ڈی اے اے نے فوجی اخراجات میں اضافے اور عالمی غلبے کو برقرار رکھنے کے لئے نام نہاد "چین کے فوجی خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

انہوں نے بل کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا اقدام قرار دیا۔

امریکی سینیٹ نے 18 دسمبر کو 895 ارب ڈالر مالیت کے این ڈی اے اے کی منظوری کے لئے رائے شماری کرکے فوجی اخراجات کی منظوری دی تھی۔ یہ گزشتہ سال کے 886 ارب ڈالر کے اخراجات کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ہے۔

این ڈی اے اے کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے اور وہ عالمی امن کا مضبوط محافظ ہے۔

ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ امریکی فوجی اخراجات، جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس سے امریکہ کی جارحانہ فطرت اور اس کی بالادستی اور توسیع کا مسلسل تعاقب پوری طرح بے نقاب ہوا ہے۔

ترجمان نے 2001 کے بعد سے امریکہ کی زیر قیادت جنگوں اور فوجی کارروائیوں کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی ، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک، لاکھوں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت اور اپنے فائدے کے لئے دوسرے کونقصان پہنچانے کی سوچ ترک کرے اور چین پر قابو پانے اور اس کا مقابلہ کرنے کے اپنے فریب سے آزاد ہو۔

ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چینی فوج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی خلاف ورزی یا اشتعال انگیزی کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!