ہیڈ لائن:
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوسے سہولیات میں ترقی، تجارتی رابطوں کو فروغ ملا ہے، تھائی لینڈ کے محقق کی رائے
جھلکیاں:
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوسے سہولیات میں ترقی، تجارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔ اس حوالے سے تھائی لینڈ کے ایک محقق کیا کہتے ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): چائی پونگ پونگ پینچ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ساسن سکول آف منیجمنٹ، چولہ لونگ کون یونیورسٹی
2۔ ریلوے اور بندرگاہ کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک محقق نے شِنہوا نیوز ایجنسی کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹونے سہولیات کی ترقی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): چائی پونگ پونگ پینچ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ساسن سکول آف منیجمنٹ، چولہ لونگ کون یونیورسٹی
’’میرا خیال ہے کہ بی آر آئی منصوبہ دو چیزوں کے ذریعے اس خطے کی مدد کر سکتا ہے۔ میرے نزدیک ان میں سے ایک جو ہم دیکھ سکتے ہیں وہ سہولیات کی ترقی ہے۔ آپ چین سے تھائی لینڈ تک تیز رفتار ٹرین بنانے کے منصوبے کو دیکھنا شروع کر یں، امید ہے کہ یہ ملائشیا اور سنگاپور تک جائے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ لاؤس میں اس کے اثرات پہلے ہی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور تھائی لینڈ میں بھی شاید جلد ہی محسوس ہوں گے۔ سہولیات کے اعتبار سے یہ منصوبہ خطے کی ترقی میں مدد کرے گا۔
دوسری بات یہ ہے کہ یہ تجارت سے بھی تعلق رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ بی آر آئی سے منسلک ممالک کے درمیان تعاون کے میکانزم میں اضافے کا بھی ذریعہ بنے گا۔
تیسری بات یہ ہے کہ یہ ممالک کے درمیان ثقافت اور علم کے تبادلوں کو بھی ممکن بنائے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت لوگ ایک دوسرے سے زیادہ جڑے ہوئے ہیں۔ پھر علم اور تجارت کا ان ممالک کے درمیان فروغ بھی آسان ہو جائے گا۔‘‘
بنکاک سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link