چین کی کارسازکمپنی جے ٹور آٹو اپنا پہلا ہائبرڈ ماڈل ٹی2 آئی-ڈی ایم نمائش کے لئے پیش کررہی ہے-(شِنہوا)
دوحہ(شِنہوا)چینی کار ساز کمپنی جے ٹور آٹو نے اپنا پہلا ہائبرڈ ماڈل جے ٹور ٹی 2 آئی-ڈی ایم قطری مارکیٹ میں پیش کر دیا جس کا مقصد ہائبرڈ آف-روڈ گاڑیوں کی منڈی میں خود کو سرکردہ کمپنی کے طور پر قائم رکھناہے۔
جے ٹور آٹو کے ایگزیکٹو نائب صدر دائی لی ہونگ نے تقریب کے دوران شِنہوا کو بتایا کہ ٹیکنالوجی جے ٹور کی بنیاد ہے۔ ہم عالمی صارفین کو زیادہ متنوع مصنوعات اور بہتر کارکردگی کے ذریعے جے ٹور کی طرف راغب کریں گے۔
قطر مشرق وسطیٰ میں آٹو برانڈ کے لئے ایک اہم منڈی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سال جنوری سے نومبر تک جے ٹور قطر میں گاڑیاں فروخت کرنے والی پہلی 3 کمپنیوں میں شامل ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link