اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسبارسلونا میں چینی و ہسپانوی کمپنیوں کے مشترکہ منصوبے سے جدید ترین...

بارسلونا میں چینی و ہسپانوی کمپنیوں کے مشترکہ منصوبے سے جدید ترین گاڑیوں کی پیداوار شروع

ہیڈلائن:

بارسلونا میں چینی و ہسپانوی کمپنیوں کے مشترکہ منصوبے سے جدید ترین گاڑیوں کی پیداوار شروع

جھلکیاں:

ہسپانوی و چینی کمپنیوں ‘ایبرو ای وی موٹرز’ اور  ‘چیری آٹوموبائل’ کے مشترکہ منصوبے کے تحت بارسلونا میں گاڑیوں کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔فیکٹری کی پہلی پیداوار میں ایس700 ‘ایس یو وی’ شامل ہے، جبکہ   آنے والے ہفتوں میں ایس800 ‘ایس یو ویز’ بھی متعارف کی جائیں گی۔

شاٹ لسٹ:

1- گاڑیوں کی پیدوارشروع کرنےکے موقع پر منعقدہ تقریب کے مناظر

تفصیلی خبر:

ہسپانوی و چینی کمپنیوں ‘ایبرو ای وی موٹرز’ اور  ‘چیری آٹوموبائل’نے ہفتہ کے روز بارسلونا کےزونا فرانکا میں مشترکہ منصوبہ ‘ ایبرو فیکٹری’ میں گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز پر تقریب منعقد کی گئی۔

ہسپانوی وزیرصنعت و سیاحت جورڈی ہیریو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس شراکت داری کو  دونوں کمپنیوں کے درمیان مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کےلیے ایک نمونہ قرار دیاہے۔انہوں نے اس جیسے مزید  تعاون کے فروغ کی بھی امید ظاہر کی ہے۔

فیکٹری کی پہلی پیداوار میں ایس700 ‘ایس یو وی'( اونچی اورمضبوط ساختہ گاڑی) شامل ہے، جبکہ   آنے والے ہفتوں میں ایس800 ‘ایس یو وی'(اونچی اورمضبوط ساختہ گاڑیاں) بھی متعارف کی جائیں گی۔

 دونوں درمیانےسائز کے ماڈلز میں پلگ ان ہائبرڈ (بیٹری اور انجن دونوں سے چلنے کے قابل) اوراختراق پرمبنی انجن شامل ہوں گے، جو  تاریخی ہسپانوی برانڈ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف ہوں گے۔

ایبرو کی ماتحت کمپنی ‘ای وی موٹرز ‘کے صدر رافیل رویز نے کہا کہ”اداروں، تنظیموں، سرمایہ کاروں اور چینی کمپنی چیری کے درمیان تعاون کی بدولت ہم  تاریخی ورثے کو جدت کےساتھ ملانے والی جدید ترین  گاڑیوں کو  تیار رہے ہیں۔”

چینی کمپنی چیری کے چیئرمین یِن ٹونگ یویے نے اس موقع پر اسپین میں ایبرو برانڈ کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو اجاگر  کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  "چیری اور ایبرو نے دونوں کمپنیوں کی صلاحتیوں کو یکجا کرتے ہوئےایبرو برانڈ کو اسپین میں اہم قومی آٹوموبائل برانڈ میں تبدیل کرنےاعادہ کیا ہے۔”

یِن نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کا مقصد "نئی ماحول دوست توانائی  کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے پائیدار ترقی  کا حصول ہے۔”

ایبرو ای وی موٹرز اور چیری آٹوموبائل نے بارسلونا میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے نئی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے لئے اپریل میں ایک معاہدے پر دستخط کیا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ‘چیری’ یورپ میں گاڑیاں تیار کرنے والی پہلی چینی کار ساز کمپنی بن گئی ہے۔

اس مشترکہ منصوبے سے 2021 میں بند ہونے والےسابقہ ‘نیسان پلانٹ’ کو دوبارہ فعال کرتے ہوئے 2029  تک 1,250 ملازمتیں پیدا کرنے اور ایک لاکھ 50 ہزار  گاڑیاں تیار کرنے کی توقع ہے۔

یہ گاڑیاں پورے اسپین  میں بڑھتےہوئے نیٹ ورک کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی، جس میں فروخت کے 45 سے زائد تصدیق شدہ پوائنٹس ہیں اور ان میں سے 30  پوائنٹس سال کے آخر تک فعال ہوں گے۔

بارسلونا، سپین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!