ہیڈ لائن:
سنکیانگ میں جدید زراعت کی بدولت کپاس کی پیدوار میں اضافے کے لئے معاون
جھلکیاں:
چین میں زراعت کے شعبے میں جدت سے نہ صرف پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بلکہ کاشتکاری پر اخراجات میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔سنکیانگ میں کپاس کی فصل میں استعمال ہونے والے جدیدآلات سے زرعی انقلاب کی تفصیل جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھئے۔
شاٹ لسٹ:
1۔ کپاس کی کاشتکاری کے منصوبے کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی)آئے ہیپنگ، منیجر، سمارٹ کاٹن فارمنگ پراجیکٹ
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی)آئے ہیپنگ، منیجر، سمارٹ کاٹن فارمنگ پراجیکٹ
تفصیلی خبر:
چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی کاؤنٹی یولی، میں کپاس کی کاشتکاری کے ایک جدید منصوبے کا انتظام 2 نوجوان "نئے کسانوں” کے حوالے کیا گیا ہے۔
منصوبہ سال 2021 کے آغاز میں ایک زرعی ٹیکنالوجی کمپنی "شاگ "نے شروع کیا تھا۔
دونوں نوجوان آئے ہائی پھنگ اور لنگ لے، 1990 کی دہائی میں پیدا ہوئے۔ یہ دونوں کپاس کی 3 ہزار مو( 200 ہیکٹرز) رقبے پر محیط فصلوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اس رقبے پر روایتی کاشتکاری کے طریقوں کے تحت دیکھ بھال کے لئے25 سے 30 افراد کی ضرورت ہوتی تھی۔
سال 2021 کے موسم بہار میں آئی اور لنگ نے ایک جدید زرعی نظام پر عمل شروع کیا ۔ یہ نظام چین کے اپنے تیار کردہ بیدونیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم، مٹی کی جانچ کے آلات، موسم کی مانیٹرنگ، فصلی کیڑوں کی نگرانی کے آلات اور دیگر سہولیات کو یکجا کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی)آئے ہیپنگ، منیجر، سمارٹ کاٹن فارمنگ پراجیکٹ
” ہم روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتےہوئے 3 ہزار مو، رقبے پر سپر کپاس کی فصل کاشت کر رہے ہیں۔ ہم اپنے دفتر میں بیٹھ کر بلکہ اپنے بستر پر لیٹے ہوئےمحض موبائل فون کے استعمال سےبا آسانی یہ کام کر تے ہیں۔ گزشتہ سال اس نظام نے پانی ، کھادوں، کیڑے مار ادویات اور مزدوری کی مد میں اخراجات میں کمی لانے میں ہماری مدد کی۔ روایتی کاشتکاری کے طریقوں سے موازنہ کیا جائے تو اخراجات میں یہ کمی اندازاً 200 سے 400 یوآن( 27.6 تا 55.2 امریکی ڈالر) فی مو تھی۔”
ان کوششوں کی بدولت کپاس کی پیداوار میں ڈرامائی اضافہ ہوا۔ صرف چند برسوں میں کپاس کی فی مو، پیداوار میں 254 کلوگرام سے 529 کلوگرام اضافہ دیکھا گیا۔
منصوبے کی کامیابی نے کپاس کے دوسرےکاشتکاروں کی بھی توجہ حاصل کی ہے جو اس منصوبے کو اختیار کرنے کے لئے ان کی حکمت عملے سے سیکھنےکے لئے بےقرارہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی)آئے ہیپنگ، منیجر، سمارٹ کاٹن فارمنگ پراجیکٹ
” ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ جدید زراعت زیادہ سے زیادہ عام ہو رہی ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ نوجوان طبقہ زرعی شعبے کو اختیار کر رہا ہے۔ میں اسے کاشت کاری کی صنعت کے لئے ایک بہت ہی مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھتا ہوں۔”
ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link