چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ-2 سی کیریئرراکٹ اے پی ایس ٹی اے آر۔ 6 ای ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ لے کر روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے پہلے آل الیکٹرک پروپلشن ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو مدار میں باضابطہ طور پر اپنے صارفین کو مہیا کردیا گیا ہے جس سے سے جامع آپریشن اور ترقی کا ایک نیا باب کھل گیا ہے۔
روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق اے پی ایس ٹی اے آر-6 ای کو چینی اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے، یہ ڈی ایف ایچ-3 ای سیٹلائٹ پلیٹ فارم پر مبنی ایک جیو اسٹیشنری مدار سیٹلائٹ ہے جس کی متعین عمر 15 سال ہے۔
یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ-2 سی کیریئرراکٹ کے ذریعے 13 جنوری 2023 کو شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے خلا میں بھیجا گیا تھا ۔ اپنے آزاد پروپلشن ماڈیول سے الگ ہونے کے بعد سیٹلائٹ کو اس کے دو برقی پروپلشن سسٹم کی مدد سے ہم آہنگ مدار میں منتقل کیا گیا۔
سیٹلائٹ ہانگ کانگ میں قائم اے پی ایس ٹی اے آر الائنس سیٹ کام لمیٹڈ کی ملکیت ہے جو انڈونیشیا کو سستی، ہائی تھروپٹ براڈ بینڈ مواصلاتی خدمات مہیا کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link