اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ اور گوانگ ڈونگ کے درمیان 14 ارب ڈالرمالیت کے معاہدے...

ہانگ کانگ اور گوانگ ڈونگ کے درمیان 14 ارب ڈالرمالیت کے معاہدے طے پا گئے

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے شہری علاقوں میں رات کا نظارہ۔(شِنہوا)

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے کاروباری اداروں نے کاروبار کے فروغ سے متعلق ایک سرگرمی کے دوران 126 معاہدوں پر دستخط کئے جن کی مالیت  100 ارب یوآن (تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

گوانگ ڈونگ میں حکام کے مطابق ان منصوبوں میں تجارت و سرمایہ کاری، مالیاتی تعاون، جدید نقل و حمل، اختراعی ٹیکنالوجی، ماحول دوست ترقی ، کم بلند معیشت کے ساتھ ساتھ ثقافت، سیاحت اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

گوانگ ڈونگ چین کا ایک پیدواری مرکز ہے جہاں 76 ہزار سے زائد اعلیٰ ٹیکنالوجی ادارے کام کررہے ہیں۔  یہ صوبہ دنیا میں استعمال ہونے والے 70 فیصد صارف  ڈرونز، 40 فیصد اسمارٹ فونز، چین کی ایک چوتھائی نئی توانائی گاڑیاں اور ملک کے مربوط سرکٹس کا 5 واں حصہ تیار کرتا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق گوانگ ڈونگ ۔ ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ کو ایک عالمی صارف مرکز بنانے اور اس کی وسیع منڈی کی صلاحیتوں کا اشتراک کرنے کے لئے گوانگ ڈونگ ، ہانگ کانگ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

کاروباری فروغ سے متعلق یہ سرگرامی گوانگ ڈونگ کے صدرمقام گوانگ ژو میں منعقد ہوئی جس کی میزبانی گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ حکومت نے مشترکہ طور پر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!