اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآزاد ریاست ساموا کے ساتھ باہمی مفید تعاون کو مستحکم کریں گے،...

آزاد ریاست ساموا کے ساتھ باہمی مفید تعاون کو مستحکم کریں گے، چینی وزیراعظم

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ  دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ساموا کی وزیرِ اعظم فیامی ناؤمی ماتا-افا سے بات چیت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں آزاد ریاست ساموا کی وزیر اعظم فیامی ناؤمی ماتا-افا سے بات چیت کی ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ تقریباً نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔ اس میں  قریبی اقتصادی و تجارتی تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں مفید تعاون نے دونوں اطراف کی عوام کے لئے قابل ذکر فوائد فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ساموا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے تیار ہے۔ اس کے ساتھ  چین سیاسی اعتماد کو مزید گہرا کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی مضبوطی سے حمایت کرے گا، باہمی مفید تعاون کو مستحکم اور چین-ساموا جامع تزویراتی شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل فروغ دے گا۔

ساموا کی وزیر اعظم ماتا-افا نے کہا کہ ساموا ایک چین کے اصول پر قائم ہے اور چین کے موقف کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے ساتھ اعلیٰ سطح تبادلوں کو بڑھانے، باہمی مفید تعاون کو گہرا کرنے اور عوامی سطح پر اور ذیلی قومی تبادلوں کو مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!