اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا جنوری تا اکتوبر صنعتی منافع 58.6 کھرب یوآن سے زائد...

چین کا جنوری تا اکتوبر صنعتی منافع 58.6 کھرب یوآن سے زائد رہا

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ژو میں ایک لوڈر مینوفیکچرر میں مزدور کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال جنوری سے اکتوبر کے دوران  بڑے صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 58.6 کھرب یوآن (تقریباً 814 ارب امریکی ڈالر) سے زائد رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد کم ہے۔

قومی ادارہ شماریات نے بدھ کو بتایا کہ صرف اکتوبر کے دوران منافع میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی جو گزشتہ ماہ ہونے والی 27.1 فیصد کمی کی نسبت نمایاں طور پر کم ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان یو وائی ننگ نے اس بہتری کی وجہ موجودہ پالیسیوں کے نفاذ اور بڑھتے ہوئے اقدامات کے پیکیج کو قرار دیا۔ اکتوبر میں صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ ہوا اور کاروباری منافع میں ہونے والی کمی کو نمایاں طور پر کم کیا گیا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں 60 فیصد سے زائد صنعتی شعبوں نے گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بہتر منافع حاصل کیا ۔ ادارے کی زیرنگرانی 41 صنعتی کیٹگریز میں سے 27 نے اکتوبر کے دوران تیز تر منافع کی ترقی، کم تر منافع میں کمی، یا خسارے سے منافع میں تبدیلی کی اطلاع دی۔

اعلیٰ ٹیکنالوجی کا اس مثبت رجحان میں نمایاں حصہ رہا جس کا منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 12.9 فیصد اضافہ ہوا۔

یو نے بتایا کہ خاص کر اعلیٰ درجے کی  ذہین اور ماحول دوست پیداوار میں منافع کی شرح تیز رہی۔ پہنے جانے والے اسمارٹ آلات کی پیداوار اور لیتھیم آئن بیٹری کی پیداوار کے نفع میں بالترتیب 73.3 فیصد اور 39.4 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!