پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے لی جیان-1 وائے 6 کیریئر راکٹ کی حتمی اسمبلی آزمائش...

چین کے لی جیان-1 وائے 6 کیریئر راکٹ کی حتمی اسمبلی آزمائش مکمل

چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے سی ای آرای ایس۔ 1 وائے 6 کیر ئیر راکٹ روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے لی جیان-1 وائے 6 کیریئر راکٹ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں طے شدہ وقت کے مطابق حتمی اسمبلنگ کی آزمائش مکمل کرلی ہے۔

راکٹ تیار کرنے والے ادارے سی اے ایس اسپیس کے مطابق راکٹ نے فیکٹری جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے اور اب یہ رواں سال دسمبر کے اختتام پر 11 سیٹلائٹس لیکر خلا میں جائے گا۔

سی اے ایس اسپیس کا کہنا ہے کہ راکٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ انیشیٹر اور کچھ دیگر مصنوعات کا پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے جس نے مئوثر طریقے سے اخراجات اور پیداواری سائیکل کو کم کیا ہے۔ یہ مصنوعات راکٹس کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور لانچ خدمات کے  باقاعدہ آپریشن کے لئے زیادہ موزوں ہیں۔

راکٹ پر لگائے گئے 3.35 میٹر قطر کے فیئرنگ کو دوبارہ سے جوڑا گیا جسے بند کرکے اسپرے کرنے کے بعد حتمی اسمبلی میں منتقل کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!