کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانت دارالحکومت نوم پنہ میں منعقدہ عالمی چینی اقتصادی اور ٹیکنالوجی(جی سی ای ٹی) سربراہ اجلاس 2024 میں گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نوم پنہ (شِنہوا) عالمی چینی اقتصادی اور ٹیکنالوجی(جی سی ای ٹی) سربراہ اجلاس 2024 کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں منعقد ہوا جس کا مقصد چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم(آسیان) کے علاوہ دنیا کےدرمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔
کمبوڈین وزیر اعظم ہن مانت نے سربراہ اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ چین کی مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، انسان نما روبوٹس،نئے مواد اور دیگر تخلیقی صنعتوں پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
کے ایس آئی سٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ فار ایشیا پیسفک کے صدر مائیکل یوہ نے کہا کہ سربراہ اجلاس کا مقصد بالخصوص عالمی جنوب میں اقوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی کا فروغ اور باہمی اعتماد،احترام اور فوائد پر مبنی مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے تعاون بڑھانا ہے۔
ایک روزہ سربراہ اجلاس میں ماہرین نے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے فروغ میں بیرون ملک مقیم چینی سرمایہ کاروں کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،مصنوعی ذہانت اور ماحول دوست ترقی پر بھی گفتگو کی جو نئی معیشت کے کلیدی محرکات ہیں۔
جی سی ای ٹی سربراہ اجلاس 2009 میں اپنے قیام سے چین،ملائیشیا،آسٹریلیا اور برطانیہ جیسے ملکوں میں منعقد ہو چکا ہے۔
