بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی پوڈونگ نیو ایریا ڈسٹرکٹ کمیٹی کے سیکرٹری ژو ژی سونگ کے خلاف ملک کا سب سے بڑا انسداد بدعنوانی ادارہ پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ژوژی سونگ جو سی پی سی شنگھائی میونسپل کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، فی الحال سی پی سی مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ اور قومی نگران کمیشن کے زیر تفتیش ہیں۔
